مارگلہ کی پہاڑیوں کو آگ لگانے پر ٹک ٹکر کے خلاف مقدمہ درج
کچھ دن پہلے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ٹک ٹاکر حمیرا اصغر عرف ڈولی مارگلہ کی پہاڑیوں کو آگ لگانے والی آگ کے سامنے سرمئی رنگ کا گاؤن/ میکسی پہنے خوشگوار انداز میں چہل قدمی کر رہی تھیں اور عقب میں مشہور گانا ’پسوڑی‘ بج رہا تھا۔ ٹک ٹاکر نے اپنی ویڈیو کے ساتھ تحریر کیا: ’جہاں میں ہوتی ہوں وہاں آگ لگ جاتی ہے۔‘
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور یہ الزام عائد کیا گیا کہ ٹک ٹاکر ڈولی نے ویڈیو بنانے کے لیے مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگائی تھی۔
یہ سب ایک ایسے وقت میں ہوا جب پورا ملک شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا کر رہا ہے۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
اس تنقید کے جواب میں ٹک ٹاک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’غیرقانونی اور خطرناک رویوں‘ کی ترویج نہیں کرتے۔‘
مقامی سطح پر ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔